ہومتازہ ترینگنتی میں غلطی، ملکہ حسن کا خطاب واپس لے لیا گیا

گنتی میں غلطی، ملکہ حسن کا خطاب واپس لے لیا گیا

گنتی میں غلطی، ملکہ حسن کا خطاب واپس لے لیا گیا

Nouméa انٹرنیشنل ڈیسک
مس نیو کیلیڈونیا مقابلے کی فائنل تقریب کے دوران گنتی کی غلطی کی وجہ سے سب سے خوبصورت حسینہ قرار دینے کے فیصلے میں غلطی کردی گئی اور تاج تیسرے نمبر پر آنے والی حسینہ کو پہنا دیا گیا۔ کمیٹی نے مس نیو کیلیڈونیا کا اعزاز 25 سال کی میٹلڈا لولون سے واپس لے لیا ہے۔ نیو کیلیڈونیا اوشیانا کا ایک فرانسیسی جزیرہ نما ہے۔

میٹلڈا لولون کو ہفتے کے روز نیو کیلیڈونیا کا تاج پہنایا گیا لیکن وہ 16 دسمبر کو ہونے والے مس فرانس ٢٠٢٤کے انتخابات کے دوران اپنے علاقے کی نمائندگی نہیں کریں گی۔ مس نیو کیلیڈونیا کمیٹی کی سربراہ سٹیلا لی وان ہاؤ نے ایجنسی فرانس پریس کو بیان میں اعتراف کیا کہ آخری مرحلے کے دوران بدقسمتی سے گنتی میں ایک غلطی ہو گئی تھی۔ مقابلے میں چار نوجوان خواتین شریک تھیں۔ غلطی درست کرنے کے بعد اب ٹائٹل 21 سال کی ایما گروسیٹ کے پاس چلا جائے گا۔ گزشتہ نتائج کے مطابق وہ چوتھے نمبر پر تھیں۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل

180 تبصرے

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں