ہومتازہ ترینمغربی سامراج ’بدی‘ کی علامت - یوکرین جنگ میں بدی...

مغربی سامراج ’بدی‘ کی علامت – یوکرین جنگ میں بدی کے خلاف روس جیتے گا – کم جونگ اُن

ماسکو: (صدائے روس)

شمالی کوریا کے حکمراں کم جونگ اُن اپنی بُلٹ پروف ٹرین کے ذریعے غیر معمولی دورے پر روس پہنچ گئے اور صدر ولادیمیر پوتن سے ملاقات کی۔ صدر ولادیمیر پوتن سے ملاقات میں کم جونگ اُن نے یوکرین میں مغربی ممالک کو ’’برائی‘‘ سے تعبیر کرتے ہوئے کہا کہ مغربی ممالک کے مقابل فتح روسی فوج اور عوام کی ہوگی۔
شمالی کوریا کے حکمراں نے یوکرین جنگ میں ہر ممکن مدد اور حمایت کا یقین دلاتے ہوئے کہا کہ یوکرین میں مغربی سامراج کے توسیع پسندانہ عزائم کو شکست ہوگی۔

روسی صدر ولادیمیر پوتن نے کم جونگ اُن کا شکریہ ادا کرتے ہوئے وعدہ کیا کہ ان کا ملک سیٹلائٹ بنانے میں شمالی کوریا کی مدد کرے گا اور دونوں ممالک اس معاملے پر بات چیت جاری رکھیں گے۔ دوسری جانب مغربی ممالک کی انٹیلی جنس ایجنسیوں نے شُبہ ظاہر کیا ہے کہ روس اپنی فوجی استعداد بڑھانے کے لیے شمالی کوریا سے ہتھیار اور گولہ بارود حاصل کرنا چاہتا ہے جس کا یوکرین میں استعمال کرے گا۔ روس اور شمالی کوریا نے مغربی ممالک کے ان خدشات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ ملاقات میں ہتھیاروں کی خرید و فروخت پر کوئی بات نہیں ہوئی۔

شمالی کوریا کے حکمراں کم جونگ اُن کی روس آمد پر صدر پوتن نے ضیافت میں بطخ اور انجیر کا سلاد، کیکڑے کے پکوڑے، اسٹرجن اور گائے کے گوشت کے ساتھ روسی شراب پیش کی۔ کم جونگ اُن نے روسی صدر ولادیمیر پوتن سے ان کی صحت سے متعلق دریافت کیا اور نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے ناشتے میں ٹوسٹ کھانے کی تجویز بھی دیدی۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل

1 تبصرہ

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں