ہومانٹرنیشنلبھارت میں فرقہ وارانہ کشیدگی بھڑکانے کی کوشش، کٹر ہندو گرفتار

بھارت میں فرقہ وارانہ کشیدگی بھڑکانے کی کوشش، کٹر ہندو گرفتار

بھارت میں فرقہ وارانہ کشیدگی بھڑکانے کی کوشش، کٹر ہندو گرفتار

نیو دہلی انٹرنیشنل ڈیسک
بھارت کی ریاست کرناٹک کی ایک مسجد میں گھس کر جے شری رام کے نعرے لگا نے اور فرقہ وارانہ کشیدگی بھڑکانے کی کوشش پر 2 افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ دکشینا کنڑ ضلع کی مسجد جہاں نعرے بازی کا واقعہ پیش آیا وہ ہندو مسلم ہم آہنگی کے لیے مشہور ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ انہیں مسجد کے سربراہ سے شکایت موصول ہوئی تھی۔

کدبا پولیس نے اس کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ اس معاملے میں دو افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ پولیس حکام نے بتایا کہ مسجد کے اندر نعرے بازی کا واقعہ اتوار کی رات 11 بجے کے قریب پیش آیا۔ رات کے وقت دو نامعلوم افراد موٹر سائیکل پر آئے اور مردھالا بدریا جامع مسجد کے احاطے میں گھس گئے۔

ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق مسجد کمیٹی کے رکن محمد فاضل کا کہنا ہے کہ یہ علاقہ ہندو مسلم برادریوں کے درمیان ہم آہنگی کے لیے جانا جاتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ دونوں ملزمان اس اتحاد کو برداشت نہیں کر سکے اور فرقہ وارانہ منافرت اور کشیدگی پیدا کرنے کی سازش کی۔

واضح رہے کہ بھارت میں بر سر اقتدار بی جے پی کے دور حکومت میں اس ملک کے مسلمانوں کے خلاف بارہا پرتشدد کارروائیاں انجام پائی ہيں اور ان کے گھروں اور دکانوں کو جلایا گیا اورانہیں زبردست ذہنی اور جسمانی ٹارچر کیا گیا ہے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں