ہومسفارتی خبریںصداۓ روس کے چیف ایڈیٹر اشتیاق ہمدانی ماسکو کے اسپتال میں...

صداۓ روس کے چیف ایڈیٹر اشتیاق ہمدانی ماسکو کے اسپتال میں زیرعلاج، جمعرات کی شام آپریشن ہوگا

صداۓ روس کے چیف ایڈیٹر اشتیاق ہمدانی ماسکو کے اسپتال میں زیرعلاج، جمعرات کی شام آپریشن ہوگا

ماسکو (صداۓ روس)
صداۓ روس کے چیف ایڈیٹر سید اشتیاق ہمدانی گزشتہ ٤ ماہ سے کمر میں ڈسک سلیپ ہونے کے باعث شدید تکلیف کا شکار ہیں۔ گزشتہ ٤ ماہ سے ذائد مدت کی طویل علالت کے بعد ماسکو کے مقامی اسپتال میں ڈاکٹروں کی ایک ٹیم نے ان کی کمر کی سرجری کا فیصلہ کیا ہے.
سید اشتیاق ہمدانی کو دنیا بھر سے دوست، رشتہ داروں، عزیز و اقارب کی جانب سے نیک خواہشات کے پیغامات موصول ہو رہے ہیں جن میں لوگ ان کی جلد صحت یابی کے لئے دعاگو ہیں.
اشتیاق ہمدانی نے سوشل میڈیا کے ذریعے تمام احباب دوستوں اور صدائے روس کے قارئین کا مشکل کی اس گھڑی میں حوصلہ افزائی پر شکریہ ادا کیا ہے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں