روسی فوج ناگورنو کاراباخ میں ٹریفک کنٹرول کررہی ہے، روسی وزارت دفاع
ماسکو صداۓ روس
روسی وزارت دفاع نے کہا کہ نگورنو کاراباخ میں روسی امن دستے عوامی سڑکوں پر ٹریفک کو کنٹرول کر رہے ہیں۔ روسی وزارت دفاع نے مزید کہا کہ روسی امن دستہ نگورنو کاراباخ کی سرزمین پر اپنے کاموں کو جاری رکھے ہوئے ہے۔ روسی امن دستے چوبیس گھنٹے صورتحال پر نظر رکھتے ہیں اور عوامی سڑکوں پر موٹر گاڑیوں کی نقل و حرکت کو اپنے مشاہداتی پوسٹوں سے تمام صورت حال کو کنٹرول کرتے ہیں۔ وزارت دفاع نے مزید کہا کہ امن دستے کی ذمہ داری کے زون میں جنگ بندی کی کوئی خلاف ورزی ریکارڈ نہیں کی گئی ہے۔
موقع پر تعینات ایک روسی فوجی اہلکار نے بتایا کہ ہم روزانہ فی گھنٹہ کے حساب سے نگرانی کر رہے ہیں، اس کے علاوہ گزارنے والی تمام گاڑیوں کا معائنہ کرتے ہیں۔ فوجی نے بتایا کہ گزشتہ دنوں ایسی صورت حال پیدا ہوئی جب رات کے وقت یہاں شدید ٹریفک جام ہوا، جس میں بڑی تعداد میں شہریوں کی تعداد پھنس گئی، جس میں بہت سے بچے، خواتین، اور حاملہ خواتین بھی موجود تھیں جن کی طبیعت بگڑگئی، ہم نے انہیں اپنی پوسٹوں پر بھیج دیا، جہاں ہمارے فوجیوں نے ان کو طبی امداد فراہم کی. روسی فوجی نے بتایا کہ ہم نے شہریوں کو سردی سے بچنے کے لئے کمبل دئیے اور انھیں اپنی یونٹوں میں لے گئے جہاں ان کو آرام دہ ماحول فراہم کیا گیا.