روس رواں ماہ سے قازقستان، ازبکستان کو گیس کی فراہمی شروع کرے گا، پوتن
ماسکو صداۓ روس
روسی صدر ولادیمیر پوتن نے والڈائی انٹرنیشنل ڈسکشن کلب کے ایک مکمل اجلاس میں کہا کہ روس رواں ماہ قازقستان اور ازبکستان کو ٣ بلین کیوبک میٹر گیس کی فراہمی شروع کر دے گا. روسی صدر نے کہا کہ تکنیکی طور پر یہ پہلے ہی ہو چکا ہے مگر قزاقستان اور ازبکستان کو روسی گیس کی مکمل ترسیل اکتوبر میں شروع ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ ابھی تک کم مقدار میں ہی لیکن یہ قازقستان اور ازبکستان کی معیشت دونوں کے لیے انتہائی اہم ہے۔ ہم ہر ایک کو ٣ بلین کیوبک میٹر گیس فراہم کریں گے اور بعد میں ہم اس کے حجم کو مزید بڑھا سکتے ہیں.
یاد رہے اس ہفتے کے شروع میں کریملن نے اطلاع دی تھی کہ جمعہ ٦ اکتوبر کو صدر ولادیمیر پوتن ماسکو میں ازبک صدر شوکت مرزیوئیف کے ساتھ بات چیت کریں گے، جو ایک سرکاری دورے پر روس میں ہوں گے۔ کریملن کی پریس سروس نے رپورٹ کیا کہ روس ازبک صدور کے درمیان جامع اسٹریٹجک شراکت داری اور اتحاد کے ساتھ ساتھ علاقائی اور بین الاقوامی مسائل کے روس-ازبک تعلقات کی مزید ترقی کے امکانات پر بات چیت ہوگی.
کریملن نے کہا کہ یہ مذاکرات سربراہان مملکت کی طرف سے ایک مشترکہ بیانیہ جاری کرنے اور متعدد بین الاضلاع اور تجارتی معاہدوں پر دستخط کے ساتھ ختم ہوں گے۔