ہومتازہ ترینروسی حکام نے یوکرین کے سابق اعلیٰ عہدیداروں پر فرد جرم عائد...

روسی حکام نے یوکرین کے سابق اعلیٰ عہدیداروں پر فرد جرم عائد کر دی

روسی حکام نے یوکرین کے سابق اعلیٰ عہدیداروں پر فرد جرم عائد کر دی

ماسکو صداۓ روس
روس کی تحقیقاتی کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ وہ 2014 میں دونباس پر فوجی حملوں میں ان کے کردار کے حوالے سے متعدد سابق اعلیٰ یوکرینی اہلکاروں کے خلاف غیر حاضری میں فرد جرم عائد کر رہی ہے۔ روسی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ ان یوکرینی سرکاری اہلکاروں کی کارروائیوں کی وجہ سے یوکرین سے آزادی حاصل کر کے روس کا حصہ بننے والے دونیسک اور لوگانسک عوامی جمہوریہ میں ایک ہزار سے زائد افراد ہلاک یا زخمی ہوئے۔

جمعے کو جاری ہونے والے ایک بیان میں تحقیقاتی کمیٹی نے کہا کہ قومی سلامتی اور دفاعی کونسل کے سابق سیکریٹری آندرے پاروبی سابق پراسیکیوٹر جنرل اولیگ میخنیتسکی، اور اسٹیٹ بارڈر گارڈ سروس کے چیئرمین نیکولے لیتوینوف پر الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ واضح رہے اپریل ٢٠١٤ میں تینوں اہلکاروں نے دونیسک اور لوگانسک عوامی جمہوریہ میں ‘انسداد دہشت گردی’ آپریشن کرنے کے حق میں ووٹ دیا، جو ٢٠٢٢ میں ریفرنڈم کے بعد روس میں شامل ہوئے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل

204 تبصرے

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں