ہومتازہ ترینروس کے ساتھ تعلقات بالکل نئی سطح پر پہنچ گئے ہیں، ازبکستان

روس کے ساتھ تعلقات بالکل نئی سطح پر پہنچ گئے ہیں، ازبکستان

روس کے ساتھ تعلقات بالکل نئی سطح پر پہنچ گئے ہیں، ازبکستان

ماسکو صداۓ روس
ماسکو میں اپنے روسی ہم منصب ولادیمیر پوتن سے ملاقات کے بعد ازبک صدر شوکت مرزیوئیف نے کہا ہے کہ ازبکستان اور روس کے درمیان قریبی شراکت داری ہے جس کے نتیجے میں دونوں ممالک نے باہمی مفادات حاصل کئے ہیں۔ مرزایوئیف کے مطابق ازبکستان اور روس کے درمیان دوطرفہ تعلقات تمام شعبوں میں جاری سٹریٹجک شراکت داری کے ساتھ بالکل نئی سطح پر پہنچ گئے ہیں۔ ازبک رہنما نے کہا کہ نہ صرف حکومتی سطح پر بلکہ دونوں ممالک کے انفرادی خطوں کے درمیان بھی تعلقات میں مضبوطی آتی جا رہی ہے۔ انہوں نے روس کے شہر قازان میں علاقائی فورم کا حوالہ دیا جو بدھ کے روز منعقد ہوا کہ یہ اس کی ایک بہترین مثال ہے.

واضح رہے روس اور ازبکستان کے درمیان تجارت میں گزشتہ سال کے دوران کافی اضافہ ہوا ہے، اور ٢٠٢٢ میں ٢٣ فیصد اضافے سے نو اشاریہ تین بلین ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔ اسی عرصے کے دوران روس کو ازبک لیبل والی مصنوعات کی فراہمی کا حجم تین بلین ڈالر تک بڑھ گیا۔

رواں برس جون میں تاشقند نے روس کے توانائی کے بڑے ادارے گزپروم کے ساتھ ازبکستان کو روزانہ تقریباً ٩ ملین کیوبک میٹر قدرتی گیس کی فراہمی کے لیے دو سالہ معاہدے پر دستخط کیے تاکہ سردی کے موسم میں توانائی کی کمی کو پورا کیا جا سکے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل

189 تبصرے

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں