ہومتازہ ترینروس، ازبکستان علاقائی اورعالمی مسائل پر ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے...

روس، ازبکستان علاقائی اورعالمی مسائل پر ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے ہیں، پوتن

روس، ازبکستان علاقائی اورعالمی مسائل پر ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے ہیں، پوتن

ماسکو صداۓ روس
روسی صدر ولادیمیر پوتن نے اپنے ازبک ہم منصب شوکت مرزیوئیف کے ساتھ بات چیت کے بعد کہا کہ روس اور ازبکستان بین الاقوامی سطح پر کامیابی کے ساتھ تعاون کر رہے ہیں، کیونکہ دونوں ممالک کے اہم مسائل پر موقف قریب ہیں۔ روسی صدر نے بتایا کہ جہاں تک علاقائی اور عالمی مسائل کی بحث کا تعلق ہے، ان پر روس اور ازبکستان کے مؤقف بڑی حد تک ایک جیسے ہیں. ان کا کہنا تھا کہ ہمارے ممالک اقوام متحدہ سمیت کلیدی کثیرالجہتی پلیٹ فارمز پر اپنی کوششوں کو مربوط کرتے ہیں۔ روسی صدر نے مشترکہ کام کرنے پر اپنے ازبک ہم منصب کا شکریہ ادا کیا۔

روسی صدر کا کہنا تھا کہ مجھے یقین ہے کہ آج کی بات چیت ہمارے ممالک کے عوام کے مفادات کے لیے جامع اسٹریٹجک پارٹنرشپ کو مزید بڑھانے میں مدد کرے گی.

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں