ہومانٹرنیشنلحماس اور اسرائیل کے درمیان شدید لڑائی جاری، فلسطین کا 5 کلومیٹر...

حماس اور اسرائیل کے درمیان شدید لڑائی جاری، فلسطین کا 5 کلومیٹر کا علاقہ آزاد

حماس اور اسرائیل کے درمیان شدید لڑائی جاری، فلسطین کا 5 کلومیٹر کا علاقہ آزاد

اشدود (انٹرنیشنل ڈیسک)
حماس کی جانب سے شروع کئے گئے الاقصیٰ طوفانی آپریشن کے بعد حماس اور اسرائیل کے درمیان نئی جنگ چھڑگئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق اسرائیل پر حماس کے وسیع حملے کے بعد فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تنظیم حماس کے نوجوانوں نے اسرائیل کے اندر گھس کر طوفان الاقصی آپریشن شروع کر دیا ہے اور اب تک کی اطلاعات کے مطابق انہوں نے مقبوضہ فلسطین کا ٥ کیلو میٹر کا علاقہ آزاد کرا لیا ہے اور اسرائیلی لوگ اپنے اپنے گھروں سے نکل کر بھاگ رہے ہیں۔

فلسطینی انفارمیشن سینٹر نے ایک ویڈیو جاری کیا ہے جس میں دسیوں فوجیوں کی ہلاکت اور درجنوں کو یرغمال بنائے جانے کو دیکھا جا سکتا ہے۔ جبکہ اسرائیلی ذرائع ابلاغ نے ٢٥٠ سے زائد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع دی ہے جن میں زیادہ تر کی حالت نازک ہے۔

ہفتے کی صبح ٧ بجے غزہ کی پٹی سے اچانک ہزاروں راکٹ اسرائیل پر داغے جانے کا سلسلہ شروع ہوا جس کے بعد اسرائیل کے طول وعرض میں خطرے کے سائرن بج اٹھے، غزہ کے مختلف علاقوں سے راکٹ باری کی آوازیں گونجتی رہیں۔ سال ٢٠٢١ میں حماس اور اسرائیل کے درمیان دس دنوں تک جاری رہنے والی لڑائی کے بعد یہ حملہ شدید تصور کیا جا رہا ہے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں