سعودی عرب مشکل وقت میں فلسطینیوں کے ساتھ کھڑا ہے‘ سعودی ولی عہد
ریاض انٹرنیشنل ڈیسک
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا ہے کہ سعودی عرب جائز حقوق اور دیرپا امن کے حصول کے لیے فلسطینیوں کے ساتھ ہے۔ فلسطینی اس وقت پریشانی میں مبتلا ہے، حماس اور اسرائیل کی جانب سے ایک دوسرے کے اوپر بم باری میں کئی سو لوگوں کی موت ہوچکی ہے۔ امریکہ اور روس نے اسرائیل کے ساتھ کھڑا ہونے کا اعلان کیا ہے تو وہی اسلامی ممالک بھی ایک آواز میں فلسطین کی بازیانی اور اس کے تحفظ کے لئے آواز بلند کی ہے۔ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا ہے کہ سعودی عرب جائز حقوق اور دیرپا امن کے حصول کے لیے فلسطینیوں کے ساتھ ہے۔ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے فلسطینی صدر محمود عباس کو فون کیا جس دوران انہوں نے بتایا کہ وہ اسرائیل فلسطین تنازع کی توسیع روکنے پر کام کر رہے ہیں۔ سعودی ولی عہد کا کہنا تھا کہ سعودی عرب جائز حقوق اور دیرپا امن کے حصول کے لیے فلسطینیوں کے ساتھ ہے۔
سعودی خبرایجنسی کے مطابق شہزادہ محمد بن سلمان نے مصری صدر عبدالفتح السیسی اور اردن کے شاہ عبداللہ دوم سے فون پر بات کرکے اسرائیل فلسطین تنازع سے متعلق تبادلہ خیال کیا۔