ہومانٹرنیشنلحماس اسرائیل جنگ کی وجہ امریکہ ہے، صدر پوتن

حماس اسرائیل جنگ کی وجہ امریکہ ہے، صدر پوتن

ماسکو( صداۓ روس )

روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے اسرائیل اورحماس کے درمیان جاری جنگ کے لئے امریکہ کی پالیسیوں کو ذمہ دار قرار دیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق روسی صدر ولادیمیر پوتن نے کہا کہ امریکہ کی پالیساں مشرق وسطیٰ میں ناکام ہوچکی ہیں اور ان پالیسیوں کے تحت فلسطینی عوام کی توقعات کا خیال نہیں رکھا گیا۔ ولادیمیر پوتن نے یہ باتیں ماسکو میں عراق کے وزیراعظم محمد شیعہ السودانی کے ساتھ ملاقات کے موقع پر کہیں۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے کہا کہ ”میرے خیال میں لوگ مجھ سے متفق ہوں گے کہ یہ مشرق وسطیٰ میں امریکہ کی پالیسیوں کی ناکامی کی واضح مثال ہے۔“

ولادیمیر پوتن نےاسرائیلی فوجیوں اور استقامتی محاذ کے جنگجوں کے درمیان جاری لڑائی کے بارے میں کہا کہ اس مسئلے کے حل کے لئے ایک آزاد و خود مختار فلسطینی مملکت کی تشکیل کے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے فیصلے پر عمل ہونا چاہئے۔

روسی صدر ولادیمیر پوتن نے مزید کہا کہ امریکہ نے امن بحالی کے عمل پراجارہ داری قائم کرنے کی کوشش کی۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ نے فسلطینیوں کے مفاد کو نظرانداز کیا ہے اور ان مفادات میں ایک آزاد فلسطینی مملکت کا قیام بھی شامل ہے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں