ماسکو (صداۓ روس)
روسی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ فلسطین اسرائیل تنازعہ میں بڑھتی ہوئی شدت کے درمیان شام کی سرزمین پر اسرائیل کے حملوں کے انتہائی خطرناک نتائج برآمد ہو سکتے ہیں۔
روسی وزارت خارجہ کی جانب سے سخت تنبیہ کرتے ہوئے بیان جاری کیا گیا کہ فلسطین-اسرائیل جنگ کے زون میں خونریزی میں تیزی سے اضافے کے دوران اس طرح کی فوجی کارروائیاں انتہائی خطرناک نتائج برآمد کر سکتی ہیں، کیونکہ یہ کاروائیاں پورے خطے میں مسلح کشیدگی کا باعث بن سکتی ہیں۔ اس کی کسی بھی طرح اجازت نہیں دی جانی چاہیے۔ وزارت خارجہ نے دمشق اور حلب کے ہوائی اڈوں پر اسرائیلی فضائی حملوں پر تبصرے میں خبردار کیا کہ اسرائیل کو ایسے حملوں کا انتہائی خطرناک ردعمل دیکھنا پڑسکتا ہے۔