ماسکو (صداۓ روس)
اقوام متحدہ میں روس کے مستقل نمائندے واسیلی نیبنزیا نے خبردار کیا کہ مشرق وسطیٰ ایک مکمل جنگ کے دہانے پر ہے۔
اقوام متحدہ میں روسی ایلچی نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ یہ خطہ ایک مکمل پیمانےکی جنگ اور انسانی تباہی کے دہانے پر کھڑا ہے۔ انہوں نے اسرائیل-فلسطین تنازعہ کی موجودہ صورت حال پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے بند کمرے کے اجلاس کے بعد صحافیوں کو بتایا کہ مشرق وسطیٰ میں مکمل جنگ کے انتہائی تباہ کن نتائج برآمد ہوں گے۔
بند کمرہ اجلاس کے دوران روسی نمائندے نے کہا مجھے آج یہ بات واضح کرنے دیں کہ مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی جنگ کی مکمل ذمہ داری امریکہ پر عائد ہوتی ہے۔ انہوں نے اسرائیل فلسطین تنازعہ کی موجودہ صورت حال پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل پر زور دیا کہ اس تنازعہ کو فلفور حل کرنے کی ضرورت ہے۔