ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک)
یوکرین کے وزیر خارجہ دیمتری کولیبا نے اصرار کیا ہے کہ جرمنی کو پہلی اور دوسری عالمی جنگوں کے دوران یوکرین کے حوالے سے کی جانے والی غلطیوں کی ذمہ داری قبول کرنی چاہیے اور اس کے مطابق عمل کرنا چاہیے۔ سفارت کار نے دعویٰ کیا کہ ایسا لگتا ہے کہ برلن اس طرح کے جذبات صرف یہودیوں اور روس کے لیے ہی رکھتا ہے۔
یوکرین کے ٹی وی چینل کے ساتھ ایک انٹرویو میں کولیبا نے کہا کہ مثال کے طور پر جرمنی نے کبھی بھی یوکرین کے بارے میں اپنی کوئی بھی غلطی تسلیم نہیں کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ جرمن حکام نے برلن میں ہمارے ساتھیوں کو کئی بار دو ٹوک الفاظ میں کہا ہے کہ یوکرین ہمارا مقروض ملک ہے۔ یوکرینی وزیر نے وضاحت کی کہ وہ جرمن حکام میں ذمہ داری کا احساس بیدار کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔