ماسکو (صداۓ روس)
روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے Rossiya 1 ٹیلی ویژن کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ روس مغرب کے ساتھ اپنے تعلقات میں ہمیشہ امن کا خواہاں رہا ہے۔ اس حوالے سے انہوں کہا کہ مغرب کی مثال ہمارے لئے ایسے ہی ہے کہ اگر روس امن چاہتا ہے تو وہ پھر جنگ کے لیے تیار ہو جائے۔
روس اور چین کے ساتھ ممکنہ بیک وقت جنگوں کی تیاری کے لیے امریکی کانگریس کے پینل کی حالیہ سفارش پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے میزبان کی درخواست کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ روس مغرب سے جنگ کے لئے تیار ہے مگر روس کی اولین ترجیح امن ہے۔