ہومانٹرنیشنلآسٹریا میں تارکین وطن کی وین الٹ گئی، 7 افراد ہلاک

آسٹریا میں تارکین وطن کی وین الٹ گئی، 7 افراد ہلاک

ویانا (انٹرنیشنل ڈیسک)

آسٹریا کے سرحد کے قریب ایک وین کے الٹ جانے سے سات افراد ہلاک ہو گئے۔ ان افراد کو مبینہ طور پر اسمگل کیا جارہا تھا اور پولیس کی گرفت سے بچنے کی کوشش کے دوران گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی، جس پر بیس سے زائد افراد سوار تھے۔

جنوبی جرمنی کی ریاست باویریا میں جمعہ کے روز مبینہ طورپر تارکین وطن کو لے جانے والی ایک وین الٹ جانے سے کم از کم سات افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔

آسٹریا کی لائسنس نمبر پلیٹ والی اس وین میں بیس سے زائد افراد سوار تھے، جسے پولیس نے روکنے کی کوشش کی۔ لیکن ڈرائیور نے اسے بھگا کر لے جانف کی کوشش کی، جس دوران یہ حادثے کا شکار ہو گئی۔

پولیس کے ترجمان اسٹیفن سونٹاگ نے بتایا،”ڈرائیور اور لوگوں کو اسمگل کرنے والا شخص بچ گئے لیکن وہ زخمی ہونے والوں میں شامل ہیں۔”

سونٹاگ نے کہا کہ پولیس کو اس بات کی کوئی اطلاع نہیں تھی کہ یہ لوگ کہاں سے آرہے تھے اور ان کی قومیت کیا ہے۔

زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں، جنہیں طبی امداد کے لیے قریبی ہسپتالوں میں لے جایا گیا۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں