ہومانٹرنیشنلچین نے روڈ اینڈ بیلٹ فورم پر صدر پوتن کو چیف گیسٹ...

چین نے روڈ اینڈ بیلٹ فورم پر صدر پوتن کو چیف گیسٹ مدعو کرلیا

ماسکو (صداۓ روس)
کریملن کے معاون یوری اوشاکوف نے صحافیوں کو بتایا کہ روسی صدر ولادیمیر پوتن کو بیجنگ میں بیلٹ اینڈ روڈ فورم میں بطور مہمان خصوصی شرکت کے لیے مدعو کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس فورم میں شرکت کی دعوت پر ہم چینی قیادت کے شکر گزار ہیں۔ معاون نے بتایا کہ قابل ذکر بات یہ ہے کہ ہمارے صدر پوتن کو بطور مہمان خصوصی شرکت کی دعوت دی گئی ہے جو کے باعث فخر بات ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس فورم میں چینی صدر شی جن پنگ کے خطاب کے فوراً بعد افتتاحی تقریب سے روسی صدر خطاب کریں گے۔

اوشاکوف نے مزید کہا کہ کئی ممالک کے سربراہان مملکت اور حکومت بھی اس فورم میں شرکت کریں گے۔ انہوں نے واضح کیا ہمارے اندازوں کے مطابق چین کے اس عالم گیر منصوبے ون بیلٹ اینڈ روڈ کے سلسلے میں ہونے والے فورم میں شرکت کی غرض سے 23 سربراہان مملکت بیجنگ میں موجود ہوں گے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں