ہومانٹرنیشنلروسی صدر کا اسرائیلی صدر کو فون ، معصوم شہریوں کی ہلاکت...

روسی صدر کا اسرائیلی صدر کو فون ، معصوم شہریوں کی ہلاکت کسی صورت قابل قبول نہیں،

ماسکو (صداۓ روس)

روسی صدر ولادیمیر پوتن نے اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کے ساتھ فلسطینی اسرائیل تنازعہ میں اضافے پر تبادلہ خیال کیا، اس گفتگو کے دوران انہوں نے کسی بھی ایسے اقدام کی مذمت کی ہے جس سے معصوم شہریوں کی ہلاکت ہو یا وہ زخمی ہو جائیں۔

کریملن پریس سروس نے فون کال کے بعد کہا کہ دونوں رہنماؤں کے درمیان بات چیت کے دوران فلسطین اسرائیل تنازعہ کے ڈرامائی طور پر بڑھنے سے پیدا ہونے والی بحرانی صورتحال پر توجہ مرکوز کی گئی۔

کریملن نے زور دیا کہ روسی صدر نے ہلاک ہونے والے اسرائیلیوں کے لواحقین کے ساتھ دلی تعزیت کا اظہار کیا، اور کسی بھی ایسے اقدام کی مکمل ناپسندیدگی اور مذمت پر زور دیا جس سے خواتین اور بچوں سمیت عام شہری متاثر ہوں۔

روسی صدر نے اسرائیلی وزیراعظم کو خطے میں حالات کو معمول پر لانے، تشدد کو مزید بڑھنے سے روکنے اور غزہ میں انسانی تباہی کو روکنے کے لیے ماسکو کے اقدامات سے آگاہ کیا۔

کریملن پریس سروس نے مزید کہا کہ اس کے علاوہ صدر پوتن نے فلسطین اسرائیل تنازعہ کے سفارتی حل میں سہولت فراہم کرنے کے لیے روس کی تیاری پر زور دیا۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں