ہومپاکستانروسی صدر کی نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے ملاقات

روسی صدر کی نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے ملاقات

ماسکو (صداۓ روس)
روس کے صدر ولادی میر پوتن نے نگران حکومت کے سربراہ وزیراعظم پاکستان انوار الحق کاکڑ سے ملاقات کی۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان چین میں جاری ون بیلٹ اینڈ روڈ کے فورم کے دوران سائیڈ لائن ملاقات ہوئی۔
یہ ملاقات بیجنگ میں دیاویوتاائی ریاستی رہائش گاہ پر ہوئی۔ واضح رہے دونوں سیاستدانوں کے درمیان یہ پہلی ملاقات ہے۔ انوار الحق کاکڑ نے 14 اگست 2023 کو نگران حکومت کے سربراہ، وزیراعظم پاکستان کی حیثیت سے حلف اٹھایا۔
روسی صدر ولادی میر پوتن نے پاکستان کے نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ سے ملاقات میں کہا کہ روس اور پاکستان کے درمیان شراکت داری دوستانہ ہے جس میں علاقائی سلامتی کو یقینی بنانے پر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔
اس موقع پر روسی سربراہ مملکت نے کہا کہ روس پاکستان کو زرعی مصنوعات کی فراہمی کے حوالے سے اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے کے لیے تیار ہے۔

روسی صدر نے کہا کہ میری معلومات کے مطابق صرف رواں سال میں آپ کے ملک کو 1 ملین ٹن اناج پہلے ہی فراہم کیا جا چکا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے حوالے سے ہم اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے کے لیے تیار ہیں۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں