ماسکو (صداۓ روس)
روس نے غزہ میں اسپتال پر حملے کو وحشیانہ اور جرم قرار دیتے ہوئے اس کی شدید مذمت کی ہے۔ روس کا کہنا ہے کہ اس حملے کے جواب میں اسرائیل نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کرنے سے انکار کیا ہے تاہم انکار سے اس حملے سے دستبردار ہونا کافی نہیں بلکہ ثبوت پیش کرنا ہوگا۔
روس کی وزارتِ خارجہ نے کہا کہ غزہ کے ایک اسپتال پر حملہ جس میں سینکڑوں فلسطینیوں کی موت واقع ہوئی ایک چونکا دینے والا جرم تھا۔ اور مزید کہا کہ اسرائیل کو یہ ثابت کرنے کے لیے سیٹلائٹ تصاویر فراہم کرنی چاہیے کہ وہ اس حملے میں ملوث نہیں تھا۔ روسی وزارتِ خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے ریڈیو سپوتنک کو بتایا کہ یہ حملہ ایک حیران کن “غیر انسانی” جرم ہے