ہومدلچسپ و عجیبوائرلیس انٹرنیٹ کا نیا ورژن وائی فائی 7 کیا ہے؟

وائرلیس انٹرنیٹ کا نیا ورژن وائی فائی 7 کیا ہے؟

ویب ڈیسک

وائرلیس کمیونیکشن کا نیکسٹ جنریشن ورژن متعارف ہونے کے قریب ہے۔وائی فائی 7 زیادہ تیز رفتار انٹرنیٹ فراہم کرے گا جبکہ وہ سابقہ ورژنز کے مقابلے میں زیادہ کنکشنز کو منیج کرنے کی صلاحیت رکھتا ہوگا۔وائی فائی الائنس کی جانب سے اس نئے وائرلیس پروٹوکول کو باضابطہ طور پر 2024 کے شروع میں اپنایا جائے گا۔

وائی فائی 7 کیا ہے؟

وائی فائی کا 7 جنریشن ورژن وائی فائی 6 اور 6 ای کے مقابلے میں نمایاں حد تک بہتر ہوگا جس میں انٹرنیٹ اسپیڈ 4 گنا زیادہ تیز ہوگی۔وائی فائی 7 میں لیٹنسی ( ایک نیٹ ورک سے دوسرے تک سفر کرنے کے لیے ایک سگنل کو درکار وقت) کو بھی کم کیا گیا ہے جبکہ گنجائش کو بہتر بنایا گیا ہے۔وائی فائی 7 کو آئی ای ای ای 802.11 بھی کہا جائے گا اور سابقہ وائی فائی اسٹینڈرڈز پر کام کرنے والی ڈیوائسز اس پر کام نہیں کریں گی، بلکہ نئے راؤٹرز اور ایسسز پوائنٹس خریدنے کی ضرورت ہوگی، جبکہ اسمارٹ فونز، لیپ ٹاپس، ٹی وی اور دیگر سب ڈیوائسز بھی نئی درکار ہوں گی۔

وائی فائی 7 کے فوائد کیا ہیں؟

وائی فائی 7 زیادہ تیز رفتار، زیادہ کنکشنز سپورٹ اور لو لیٹنسی پرفارمنس جیسے فیچرز سے لیس وائرلیس کمیونیکشن اسٹینڈرڈ ہوگا۔یہ زیادہ ہائی کوالٹی ویڈیو اور کلاؤڈ گیمنگ سروسز فراہم کرسکے گا جبکہ اے آر اور وی آر ڈیوائسز کے لیے زیادہ بہتر ہوگا۔ زیادہ گنجان جگہوں پر بھی وائی فائی 7 کی مدد سے بہتر سروس فراہم کرنا ممکن ہوگا۔

وائی فائی 7 کا وائی فائی 6 سے موازنہ

وائی فائی 6 میں اگر ڈیٹا ٹرانسفر اسپیڈ 9.6 جی بی پی ایس ہے تو وائی فائی 7 میں یہ زیادہ سے زیادہ 46 جی بی پی ایس ہوگی۔
اسی طرح چینل بینڈودتھ 160 میگا ہرٹز کے مقابلے میں 320 میگا ہرٹز ہوگی جبکہ فل بینڈ ودتھ چینلز کی تعداد 7 کی بجائے 6 ہوگی۔ڈیٹا ٹرانسمیشن 1024 کیو اے ایم کی بجائے 4096 کیو اے ایم ہوگی۔

تو فرق کیا ہے؟

اگر واقعی 46 جی بی پی ایس ڈیٹا ٹرانسفر اسپیڈ دستیاب ہو (جس کا امکان کم ہی ہے) تو 25 جی بی کی بلیو رے کوالٹی فلم فائل کو محض چند سیکنڈوں میں ڈاؤن لوڈ کرنا ممکن ہوگا۔وائی فائی 7 میں 16 انٹینا ڈیٹا کو ریسیو اور ٹرانسمیٹ کرسکیں گے اور خیال رہے کہ بیشتر فونز اور لیپ ٹاپس میں 2 انٹینا ریسیو اور 3 ٹرانسمیٹنگ کے لیے ہوتے ہیں۔تو زیادہ انٹینا والے راؤٹرز سے مزید ڈیوائسز کو زیادہ ڈیٹا ٹرانسفر اسپیڈ مل سکے گی اور انٹرنیٹ اسپیڈ سست ہونے کے مسائل کا سامنا بھی کم از کم ہوگا۔

وائی فائی 7 کا استعمال کب تک ممکن ہوگا؟

اولین وائی فائی 7 ڈیوائسز اور راؤٹر متعارف ہو چکے ہیں جس سے اس نئے اسٹینڈرڈ کی شکل بننا شروع ہوچکی ہے۔چونکہ ابھی یہ اس نئے وائرلیس اسٹینڈرڈ کا ابتدائی دور ہے تو اس کے مکمل فوائد کے حصول میں کافی وقت درکار ہوگا۔ابھی اسے باضابطہ شکل بھی نہیں دی گئی جس کے باعث بھی متعدد فیچرز ڈیوائسز میں دستیاب نہیں۔ اسی طرح کئی فیچرز کی ابھی تک آزمائش بھی نہیں ہوئی۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں