ہومتازہ ترینروس کی جانب سے غزہ کے لئے 27 میٹرک ٹن امداد روانہ

روس کی جانب سے غزہ کے لئے 27 میٹرک ٹن امداد روانہ

ماسکو (صداۓ روس)
روس کی وزارت برائے ہنگامی حالات کی پریس سروس نے بتایا کہ روسی ایمرجنسی وزارت کی ایک خصوصی پرواز غزہ کی پٹی کے لیے انسانی امداد لے کر مصر کے لیے روانہ ہو گئی ہے۔

وزارت نے ایک بیان میں کہا کہ روسی صدر کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے اور روسی حکومت کی جانب سے روسی ایمرجنسیز منسٹری کا طیارہ غزہ کی پٹی میں لوگوں کو انسانی امداد فراہم کرے گا۔ وزارت کی ایک خصوصی Il-76 پرواز ماسکو ریجن کے رامینسکوئے ہوائی اڈے سے ال آریش ہوائی اڈے کے لیے روانہ ہوئی ہے۔

روس کی جانب سے فراہم کی گئی اس انسانی امداد میں 27 میٹرک ٹن خوراک، یعنی آٹا، چینی، چاول اور پاستا شامل ہیں۔ اسے غزہ کی پٹی تک پہنچانے کے لیے مصر کی ہلال احمر سوسائٹی کے حوالے کیا جائے گا۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں