ہومتازہ ترینسائنس، ٹیکنالوجی میں روس کے ساتھ کام کرنا چاہتے ہیں، برازیل

سائنس، ٹیکنالوجی میں روس کے ساتھ کام کرنا چاہتے ہیں، برازیل

برازیلیا (انٹرنیشنل ڈیسک)
روس میں برازیل کے سفیر روڈریگو ڈی لیما بینا سورس نے ڈیجیٹل انوپولس ڈےز فورم کے موقع پر صحافیوں کو بتایا کہ برازیل ملک کی یونیورسٹیوں کو روسی یونیورسٹیوں کے ساتھ ہم آہنگ کرنے کے لیے کام کر رہا ہے۔ اس ضمن میں برازیلی سفیر نے کہا کہ دونوں ممالک کی سائنس اور ٹیکنالوجی کے میدان میں مشترکہ ترقی کے حوالے سے بہترین امکانات نظر آتے ہیں۔

برازیل کے سفیر نے کہا کہ کئی سالوں سے برازیلی سفارت خانہ متعدد سرگرمیاں انجام دے رہا ہے جن کا مقصد برازیل کی یونیورسٹیوں کو روسی یونیورسٹیوں کے قریب لانا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم سائنس اور ٹیکنالوجی کے ساتھ ساتھ طب کے میدان میں بھی ترقی کے واضح امکانات دیکھ سکتے ہیں۔

سفیر کے مطابق جہاں تک سائنس اور ٹیکنالوجی کا تعلق ہے، ہم ٹیکنالوجی پارکس کے ساتھ تعاون کرنے کی کوشش کررہے ہیں اور برازیل میں ٹیکنالوجی کے مراکز کی ایک بڑی تعداد بھی ہے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں