ہومانٹرنیشنلبھارت لاکھوں افراد کے لیے زندگی مشکل بنا رہا ہے، کینیڈا

بھارت لاکھوں افراد کے لیے زندگی مشکل بنا رہا ہے، کینیڈا

ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک)

کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کا کہنا ہے کہ ’کینیڈین سفارت کاروں کے خلاف بھارتی حکومت کا کریک ڈاؤن دونوں ممالک کے لاکھوں افراد کے لیے معمول کی زندگی کو مشکل بنا رہا ہے۔‘
برطانوی خبر رساں ایجنسی روئٹرز کے مطابق جسٹن ٹروڈو کا یہ بیان کینیڈا کی جانب سے اپنے 41 سفارت کاروں کو انڈیا سے واپس بلانے کے بعد سامنے آیا ہے۔

کینیڈا نے بھارت کی جانب سے یک طرفہ طور پر ان سفارت کاروں کی حیثیت کو منسوخ کرنے کی دھمکی دی تھی جس کے بعد کینیڈین حکومت نے اپنے ان 41 سفارت کاروں کو واپس بلا لیا۔
بھارتی حکومت کی جانب سے سفارتی استثنیٰ ختم کیے جانے کے بعد کینیڈین وزیر خارجہ میلانی جولی نے سفارت کاروں کو واپس اپنے ملک بلانے کی تصدیق کی تھی۔

کینیڈا کی وزیر خارجہ میلانی جولی نے جمعرات کو بتایا کہ ’بھارت میں موجود 62 میں سے 41 سفارت کاروں اور ان کے اہلِ خانہ کو واپس بلا لیا گیا ہے۔‘
انہوں نے مزید کہا کہ ’کینیڈا کے 21 سفارت کار بھارت میں ہی قیام کریں گے۔ سفارتی استثنیٰ ختم کیے جانے اور ملک چھوڑنے کی ڈیڈلائن کے بعد ہمارے سفارت کاروں کو خطرات لاحق تھے۔‘

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں