ہومانٹرنیشنلاسپین میں موٹرسائیکل سواروں کی تعداد میں اضافہ، نئے ٹریفک قوانین متعارف

اسپین میں موٹرسائیکل سواروں کی تعداد میں اضافہ، نئے ٹریفک قوانین متعارف

ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک)

اسپین کی صوبائی حکومت نے بارسلونا میں داخل ہونے والی سڑکوں پر بنی بس لین کو موٹر سائیکلوں کو استعمال کرنے کی اجازت دینے پر غور کر رہی ہے۔ اس حوالے سے حکام مونت میلو کار ریس کے موقع پر بنائی جانے والی ایک اضافی لین کو موٹر سائیکلوں کے زیر استعمال آنے پر ، اس تجربے کے مفید اثرات کو دیگر علاقوں میں نافذ کرنا چاہ رہے ہیں۔ بارسلونا میں قریبی موضع جات سے آنے والے افراد میں ٹرین سروس موثر نہ ہونے کی وجہ سے موٹر سائیکلوں کے استعمال کا رحجان بڑھ رہا ہے ۔

اس حوالے سے بارسلونا کے ٹریفک پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ٹریفک حادثات میں شدید زخمی ہونے والے %90سے زیادہ افراد کا تعلق دو پہیوں پر چلانے والی سواری سے ہے۔ حکام کے مطابق موٹر سائیکل سوار، پیدل چلنے والے، سائیکل سوار اور وہ لوگ جو الیکٹرک سکوٹر چلاتے ہیں ان کی وجہ سے نسبت زیادہ حادثات ہوتے ہیں۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں