ہومتازہ ترینروس میں نئے کرنسی نوٹ کے ڈیزائن پر اعتراض، نوٹ مارکیٹ سے...

روس میں نئے کرنسی نوٹ کے ڈیزائن پر اعتراض، نوٹ مارکیٹ سے واپس لے لیا گیا

ماسکو (صداۓ روس)

روس کے مرکزی بینک نے ایک آرتھوڈوکس پادری کی جانب سے ایک ہزار روبل کے ڈیزائن پر تشویش کا اظہار کرنے کے بعد 1000 روبل کا نیا نوٹ مارکیٹ سے واپس لے لیا ہے، جس میں چرچ کے گنبد پر کراس کو ہٹا دیا گیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق بینک نوٹ پر نمایاں کردہ گنبد وسطی شہر کازان میں ہے، اور اس پر کراس نہیں ہے کیونکہ یہ ایک میوزیم کا حصہ ہے اور اب چرچ نہیں ہے۔

آرتھوڈوکس پادری پاول اوسٹرووسکی، جو سوشل میڈیا پر نصف ملین سے زیادہ فالوز رکھنے کا دعویٰ کرتے ہیں، نے اس نوٹ میں مذہبی علامت کی عدم موجودگی کی شکایت کی اور اس کرنسی نوٹ کے ڈیزائنرز کی مذمت کی۔

دوسری جانب روس کے مرکزی بینک نے ایک مختصر بیان میں نوٹ واپس لینے کا اعلان کرتے وقت اوسٹرووسکی کی شکایت کا حوالہ نہیں دیا، جبکہ صرف یہ کہا کہ مرکزی بینک نے تبدیل شدہ نوٹ کے اجراء کو معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور یہ کہ یہ کرنسی نوٹ بڑے پیمانے پر گردش میں نہیں آیا ہے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں