ہومتازہ ترینفلسطین اسرائیل تنازع کا حل کسی ایک فریق کی ایما پر حل...

فلسطین اسرائیل تنازع کا حل کسی ایک فریق کی ایما پر حل نہیں ہوسکتا، روسی وزیر خارجہ

ماسکو (صداۓ روس)
روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا ہے کہ فلسطین اسرائیل تنازع کو حل کرنے کے لیے یکطرفہ ثالثی کی کوششیں کافی نہیں ہیں کیونکہ اس کے لیے اجتماعی طور پر اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے تہران میں جنوبی قفقاز پر 3+3 وزارتی اجلاس کے بعد کہا کہ مجھے یقین ہے کہ کوئی بھی فلسطینیوں اور اسرائیلیوں کے درمیان اکیلے مفاہمت نہیں کر سکتا، جیسا کہ امریکہ برسوں سے کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

روسی وزیر خارجہ کے مطابق یہ ضروری ہے کہ دونوں ممالک اور خطے کی اجتماعی صلاحیتوں کی بنیاد پر عمل کیا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ یورپی یونین، اور امریکہ کو سمجھنا چاہئے کے یکطرفہ نظریہ لے کر اجتمائی قوت کے بغیر اس تنازعہ کو حل کرنا مشکل ہے۔

روسی سفارت کار نے زور دیا کہ یہاں یہ بات سمجھنے کی ہے کہ یہ جنگ یکطرفہ طور پر نہیں بلکہ اجتماعی طور پر کام کرنے سے ختم ہوگی۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں