ماسکو (صداۓ روس)
لٹویا یورپی اور امریکی ایما پرروس کے ساتھ کشیدگی کی تمام حدیں عبور کرنے میں مصروف ہے
لٹویا میں روسی ناظم الامور اولیگ زیکوف اس بات کو مسترد نہیں کرتے کہ لٹویا کے حکام بالٹک ریاست سے روسی شہریوں کو زبردستی ملک بدر کر سکتے ہیں۔
انہوں نے ایک انٹرویو میں کہا کہ جہاں تک روسی شہریوں کی لٹویا سے ممکنہ ملک بدری کا تعلق ہے، تو یقینی طور پر ایسا امکان موجود ہے اور یہ بالکل حقیقت ہے۔
یاد رہے اس سے قبل ستمبر 2022 میں لیٹوین سائیما (پارلیمنٹ) نے امیگریشن قانون میں ترامیم کی منظوری دی جس کے تحت بالٹک ریاست میں مستقل رہائش برقرار رکھنے کے خواہاں رہائشی روسی شہری A2 کی کم از کم سطح پر لیٹویا میں اپنی مہارت کی تصدیق کے لیے امتحانات دیں، یا بصورت دیگر ڈیپورٹ ہونے کے خطرے کا سامنا کریں۔