ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک)
امریکہ نے اپنے سفارتی اہلکاروں کو عراق چھوڑ دینے کی ہدایت کردی ہے۔ امریکہ کی جانب سے خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں جاری حالیہ کشیدگی پھیل سکتی ہے اور دوسری جانب ایران بھی اس جنگ میں کود سکتا ہے۔
ابتدائی معلومات کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ نے اپنے سفارتی اہلکاروں کو فوری طور پر عراق چھوڑ دینے کا حکم دیا ہے جبکہ امریکی شہریوں کو اس ملک کا سفر نہ کرنے کی تنبیہ کی گئی ہے۔ اسرائیل حماس جنگ کے سبب علاقائی کشیدگی میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ امریکہ کو خدشہ ہے کہ ایران کی مداخلت سے خطہ بڑی جنگ لی لپیٹ میں آ سکتا ہے لہٰذا ایسی صورت حال میں امریکی سفارتی عملے کا عراق میں قیام خطرے سے خالی نہیں ہے۔