ہومانٹرنیشنلروس اور جاپان کو پابندیوں کے باوجود بھی بات چیت کی ضرورت...

روس اور جاپان کو پابندیوں کے باوجود بھی بات چیت کی ضرورت ہے، جاپانی ماہرین

ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک)

جاپان کے ساساکاوا پیس فاؤنڈیشن کے سینئر ریسرچ فیلو تائیسوکے ابیرو
نے کہا کہ روس اور جاپان کو پڑوسیوں کے طور پر موجودہ مشکل صورتحال میں بھی بات چیت کرنے کے لیے چینلز کی ضرورت ہے، جہاں پابندیوں کے درمیان امن معاہدے پر مذاکرات رکے ہوئے ہیں۔

یاد رہے ابیرو نے روسی صدر ولادیمیر پوتن اور متعدد بین الاقوامی ماہرین کی موجودگی میں سوچی میں والڈائی ڈسکشن کلب فورم میں ایک مباحثے میں حصہ لیا۔

ابیرو نے کہا کہ جاپان امریکہ کا اتحادی ہے اور مغرب کے موقف کو اپناتے ہوئے وہ اب یوکرین کو مدد فراہم کر رہا ہے اور روس کے خلاف پابندیوں کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔ ایسی صورت حال میں امن معاہدے کے مذاکرات تعطل کا شکار ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ ہی وجہ ہے کہ مستقبل قریب میں، ٹوکیو اور ماسکو کے درمیان تعلقات میں ڈرامائی بہتری یا روس کے خلاف جاپانی پابندیوں کے خاتمے کی توقع کرنا مشکل ہوگا۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں