ماسکو (صداۓ روس)
کریملن کے ترجمان دیمتری پیسکوف نے صحافیوں کو بتایا کہ روس حماس سے تمام مغویوں کو فوری رہا کرنے کا مطالبہ کرتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ تمام یرغمالیوں کو فوری طور پر رہا کیا جانا چاہیے۔ یہ ہمارا مضبوط موقف ہے۔ ہم حماس سے یقینی طور پر مطالبہ کرتے ہیں کہ تمام یرغمالیوں کو رہا کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ ماسکو تمام مواقع کا استعمال کر رہا ہے تاکہ روسی شہریوں کی حماس کی قید سے رہائی کے لیے تصادم میں ملوث تمام فریقوں کے ساتھ بات چیت کی جا سکے۔
پیسکوف نے کہا کہ درحقیقت ابھی تک ہم یرغمالیوں کی رہائی کو یقینی بنانے میں کامیاب نہیں ہوئے، لیکن ہم ان کوششوں کو جاری رکھیں گے۔
ترجمان نے یہ بھی کہا کہ روس کے پاس ابھی تک اس بارے میں قطعی معلومات نہیں ہیں کہ روسیوں کو کیسے اور کب رہا کیا جا سکتا ہے۔
پیسکوف نے مزید کہا کہ ہم ان یرغمالیوں کے خاندان کے تمام افراد اور دوستوں کے ساتھ ہمدردی رکھتے ہیں اور دل سے چاہتے ہیں کہ وہ صحیح سلامت واپس آجائیں۔ان کا کہنا تھا کہ یقینا سب سے پہلے اور سب سے اہم ہم اپنے ساتھی شہریوں کے بارے میں فکر مند ہیں۔