ہومتازہ ترینماسکو میں فلسطین کے حق میں مظاہرہ، اسرائیلی جارحیت کی مذمت

ماسکو میں فلسطین کے حق میں مظاہرہ، اسرائیلی جارحیت کی مذمت

ماسکو (اشتیاق ہمدانی)
ماسکو کے وسط میں واقع بارڈر گارڈز آف فادر لینڈ کی یادگار پر غزہ کی ناکہ بندی اور جاری اسرائیلی بمباری کی مذمت کے لئے ایک بھرپور مظاہرہ ہوا جس میں مظاہرین کی بڑی تعداد شامل ہوئی۔

بہت سے مظاہرین غزہ میں ہونے والے المناک واقعات کے حوالے سے فلسطینوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرنے کے لیے اپنے پورے خاندان کے ساتھ ریلی میں آئے تھے، جہاں حالیہ دنوں میں بمباری کے نتیجے میں پانچ ہزار سے زائد شہری ہلاک ہو چکے ہیں، جن میں سے نصف بچے تھے۔

مظاہرے میں خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد بھی شریک تھی ننھے مظاہرین نے اپنے ہاتھوں میں روسی اور فلسطینی پرچم اٹھا رکھے تھے اور ساتھ ہی اسرائیلی میزائل حملوں میں زخمی ہونے والے بچوں کی تصاویر بھی اٹھا رکھی تھیں۔ جبکہ باقی مظاہرین نے پلے کارڈز اور بینرز کے ساتھ اٹھا رکھے تھے جن پر غزہ کی ناکہ بندی اور فلسطین میں نسل کشی اور حملوں کے خاتمے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

’’فلسطین، ہم تمہارے ساتھ ہیں،‘‘ ’’فلسطین کی آزادی،‘‘ کے پوسٹروں پر نعرے درج تھے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں