ہومانٹرنیشنلفلسطین کی حمایت کرنے پر روس سے خوش نہیں ہیں، اسرائیل

فلسطین کی حمایت کرنے پر روس سے خوش نہیں ہیں، اسرائیل

ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک)
عوامی نشریاتی ادارے کان نے خصوصی ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے رپورٹ کیا کہ اسرائیلی وزارت خارجہ نے غزہ میں حماس کے ساتھ تنازع پر روس کے موقف سے اپنی “ناراضگی” کا اظہار کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق یہ موقف اپنایا گیا ہے کے روس کی جانب سے فلسطین کی بے جا حمایت کی جا رہی ہے جس سے اسرائیل ناخوش ہے۔

اسرائیلی سفارت کاروں نے مبینہ طور پر اپنے روسی ہم منصبوں کو بتایا کہ روس کا طرز عمل اور اسرائیل کے خلاف ریمارکس اس صورتحال کی سنگینی سے مطابقت نہیں رکھتے جس میں اسرائیل ہے، جو کہ حالت جنگ میں ہے۔

اسرائیلی وزارت خارجہ کے ایک اور اہلکار نے ٹائمز آف اسرائیل کو بتایا کہ اسرائیل نے حماس کے خلاف جنگ میں روس جو کردار ادا کر رہا ہے اس پر بھی ناراضگی کا اظہار کیا ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ ماسکو “زیادہ متوازن” پوزیشن اختیار کرے گا۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں