ہومانٹرنیشنلچین نے افغانستان کو زلزلہ متاثرین کے لئے دوسری امدادی کھیب روانہ...

چین نے افغانستان کو زلزلہ متاثرین کے لئے دوسری امدادی کھیب روانہ کردی

ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک)

چینی حکومت کی جانب سے زلزلہ متاثرین کے لیے انسانی امداد کی دوسری کھیپ افغانستان روانہ کردی گئی۔

اطلاعات کے مطابق 24 اکتوبر کو، چینی حکومت کی جانب سے افغانستان میں زلزلے سے متاثرین کے لیے انسانی امداد کی دوسری کھیپ سنکیانگ کی ارکشتان بندرگاہ سے سڑک اور بذریعہ ریل افغانستان بھیجی گئی جس میں خیمے اور دیگر بنیادی ضروریات کی وہ اشیا ء شامل ہیں جن کی متاثرہ علاقوں میں فوری ضرورت ہے۔

واضح رہے افغانستان میں حالیہ دنوں میں زلزلہ کی متعدد لہریں آئیں ہیں جس کے نتیجے میں بھاری جانی اور مالی نقصان ہوا ہے۔ اس سانحے کے بعد دنیا بھر کے مختلف ممالک بشمول پاکستان کی جانب سے امدادی اشیا بھیجی گئیں۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں