ماسکو (اشتیاق ہمدانی)
روس میں متعین فلسطین کے سفیر عبدل حفیظ نوفل نے کہا ہے کہ ماسکو اسرائیل اور فلسطین کے لئے مذاکرات کا پلیٹ فارم بن سکتا ہے۔ انہوں نے یہ بات صدائے روس کی چیف ایڈیٹر سید اشتیاق ہمدانی سے بات چیت کرتے ہوئے کہی ۔
اج اسلامی ممالک کے سفیروں نے فلسطینی سفارتخانے میں یکجہتی کے طور پر جمع ہو کر ایک قرارداد پیش کی جس میں اسرائیل پر زور دیا گیا کہ وہ جارحیت بند کرکے مذاکرات کی میز پر ائے۔
روس کے درالحکومت ماسکو میں فلسطین کے سفارت خانے کے باہر غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت کے خلاف اور شہید ہونے والے فلسطینیوں کے ساتھ یکجہتی کے لئے کے لوگ بڑی تعداد میں پھول رکھے رہے ہیں جبکہ معصوم بچوں کی یاد میں کھلونے بھی نظر ارہے ہیں۔
فلسطین کے سفیر نے بتایا کہ فلسطینی اسرائیل تصفیے پر بات چیت ماسکو میں ہو سکتی ہے۔
“
“یقیناً ایسا ہو سکتا ہے،” سفارتی مشن کے سربراہ نے روسی دارالحکومت میں فلسطین اور اسرائیل کے نمائندوں کی شرکت کے ساتھ مذاکرات کے انعقاد کے امکان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا۔
ساتھ ہی، سفیر کا خیال ہے کہ یہ اسرائیل ہی تھا جس نے پہلے روسی صدر ولادیمیر پوتن کی ثالثی کے ذریعے فلسطین کے ساتھ رابطوں سے انکار کر دیا تھا۔
“
“ہم اج بھی تیار ہیں، لیکن جیسا کہ آپ جانتے ہیں، صدر پوتن نے تجویز پیش کی (اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو اور فلسطینی رہنما محمود عباس کے درمیان ملاقات)، عباس نے فوراً رضامندی ظاہر کی، اور نیتن یاہو نے 16 بار ماسکو کا دورہ کیا، اور انہوں نے انکار کر دیا۔”
اس موقع پر روس میں متعین پاکستان کے سفیر محمد خالد جمالی نے اشتیاق ہمدانی سے بات کرتے ہوئے محمد خالد جمالی کا کہنا تھا کہ پاکستان فلسطین کے اصولی موقف کے ساتھ کھڑا ہے۔ حال ہی میں او ائی سی کی ہونے والی میٹنگ پاکستان کی کوششوں کا نتیجہ ہے۔
ماسکو میں متعین لبنان کے سفیر شوکی بو نصر نے اقوام عالم کو فلسطینی عوام کے قتل و عام روکنے کے لئے اسرائیل پر دباو بڑھانے پر زور دیا۔
اس موقع پر مختلف سماجی اور صحافتی نمایندوں نے اسرائیل کی جارحیت کو روکنے اور فلسطین کے عوام کے تحفظ کے لئے اقوام عالم سے فوری اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا۔