ہومانٹرنیشنلچین کے سابق وزیر اعظم لی کی چیانگ انتقال کر گئے

چین کے سابق وزیر اعظم لی کی چیانگ انتقال کر گئے

ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک)
چین کے سابق وزیر اعظم لی کی چیانگ انتقال کر گئے ہیں۔ سابق چینی صدر لی کی چیانگ ماہر معاشیات ہونے کے ساتھ ہی بہترین انگریزی بولتے تھے۔ ایک وقت تو انہیں سن 2013 میں اس وقت کی کمیونسٹ پارٹی کے رہنما ہوجن تاؤ کا ممکنہ جانشین سمجھا جانے لگا تھا، تاہم انہیں شی جن پنگ کے حق میں نظر انداز کر دیا گیا تھا۔

لی جولائی 1955 میں چینی صوبہ انہوئی میں پیدا ہوئے۔ سرکاری میڈیا کے مطابق انہوں نے چین کی معروف پیکنگ یونیورسٹی سے قانون اور بعد میں معاشیات کی تعلیم حاصل کی، بالآخر ڈاکٹر آف اکنامکس حاصل کیا۔

سرکاری میڈیا نے بتایا کہ ان کے ابتدائی حکومتی عہدوں میں صوبہ ہینان کے گورنر اور لیاؤننگ صوبے میں پارٹی قیادت کے کردار شامل تھے۔

سرکاری میڈیا کے مطابق لی 2007 میں، چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی پولٹ بیورو کی قائمہ کمیٹی کے اعلیٰ ترین حلقے کے رکن بنے۔ لی 2008 سے 2013 تک نائب وزیر اعظم بھی رہے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں