ہومتازہ ترینیورپی یونین اب یورپ میں بھی آزاد نہیں رہا۔ روس

یورپی یونین اب یورپ میں بھی آزاد نہیں رہا۔ روس

ماسکو (صداۓ روس)
روسی سلامتی کونسل کے نائب چیئرمین دیمتری میدویدیف نے کہا ہے کہ یورپی یونین نہ صرف بین الاقوامی میدان بلکہ اب تو یورپ میں بھی اپنی جغرافیائی سیاسی خود مختاری کھو چکی ہے۔

انہوں نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر لکھا کہ یورپی رہنما کچھ بھی کہہ رہے ہوں، ڈی فیکٹو یورپی یونین نہ صرف بین الاقوامی میدان میں بلکہ یورپی سرزمین پر بھی آزادانہ طور پر کام نہیں کر سکتی۔

سابق روسی صدر کے مطابق عملی طور پر یورپی یونین کے تمام ممالک امریکہ اور برطانیہ کے سامنے سیدھے کھڑے ہیں اور انہوں نے یوکرین میں نازی حکومت کی حمایت سے امریکہ اور برطانیہ کے احکامات کو فرمانبرداری سے پورا کرنا شروع کر دیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یورپی یونین اپنی خود مختاری کھو چکی ہے لہٰذا اب امریکہ کو بھی کہے یورپی یونین اس پر عمل درآمد کے لئے ہر وقت تیار ہے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں