ہومانٹرنیشنلحماس رہنماؤں کو کیوں بلایا؟ اسرائیل نے روسی سفیر کو طلب کرلیا

حماس رہنماؤں کو کیوں بلایا؟ اسرائیل نے روسی سفیر کو طلب کرلیا

ماسکو (صداۓ روس)
حماس کے ایک وفد کی جانب سے ماسکو کے دورے کے بعد اسرائیل میں روس کے سفیر اناتولی وکٹوٹوف کو اسرائیلی وزارت خارجہ میں طلب کیا گیا۔

اسرائیلی وزارت خارجہ کی ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل سیمونا ہالپرین نے روسی سفیر سے حماس کے اس حالیہ دورہ روس پر احتجاج کیا اور وضاحت کی کہ اسرائیل حماس کو دہشت گرد تنظیم قرار دیتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل روس کی جانب سے حماس کے اقدامات کی غیر واضح مذمت کو سنجیدگی سے لے رہا ہے۔

اسرائیلی سفارت کار نے کہا کہ روس کی جانب سے حماس کے رہنماؤں کا ماسکو میں خیر مقدم اور ان کی کاروائیوں پر کھل کر مذمت نہ کرنا ہمارے لئے باعث تشویش ہے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں