ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک)
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے کہا ہے کہ غزہ پٹی پر اسرائیلیوں کا حملہ ناکام بنا کر استقامت کے مجاہدین نے عظیم الشان کارنامہ انجام دیا ہے-
ایرانی صدر سید ابراہیم رئیسی نے کابینہ کے اجلاس میں کہا کہ غزہ کے فلسطینیوں نے اپنی مظلومیت کے باوجود اسرائیلی حکومت کے وحشیانہ مظالم کا ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے۔ سید ابراہیم رئیسی نے غزہ پر اسرائیلیوں کا حملہ ناکام بنانے پر مبنی استقامت کے مجاہدین کے اقدام کو عظیم الشان کارنامہ قرار دیا جو کہ حالیہ چند ہفتوں کے دوران اسرائیلی حکومت کی دوسری بڑی شکست ہے حتی یہ پہلی شکست سے بھی بڑی شکست ہے۔
صدر مملکت سید ابراہیم رئیسی نے تمام مسلمانوں اور آزاد منش انسانوں کی جانب سے مظلوم فلسطینیوں کی حمایت کئے جانے پر زور دیتے ہوئے صراحت کے ساتھ کہا کہ اسرائیلی حکومت کے مظالم و جرائم کی روک تھام کے لئے اسلامی تعاون تنظیم کا سربراہی اجلاس بلایا جائے گا اس کام کے لئے کوشش جاری ہے-