ہومانٹرنیشنلفوکوشیما جوہری آلودہ پانی انتہائی تابکار ہے, چین

فوکوشیما جوہری آلودہ پانی انتہائی تابکار ہے, چین

ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک)

جاپانی ذرائع ابلاغ کے مطابق چند روز قبل فوکوشیما دائیچی نیوکلیئر پاور پلانٹ کا عملہ تابکار فضلے سے آلودہ ہو گیا تھا۔ اس حوالے سےجاپان میں چینی سفارت خانے کے ترجمان نے 27 تاریخ کو کہا کہ اس سے ایک بار پھر ظاہر ہوتا ہے کہ فوکوشیما جوہری آلودہ پانی انتہائی تابکار ہے، اور عالمی براداری کے پاس سمندر میں فوکوشیما جوہری آلودہ پانی کے اخراج کی معتبریت پر سوال اٹھانے کی ہر وجہ ہے۔ جوہری آلودہ پانی سے نمٹنے کے جاپان کے طریقہ کار میں پے در پے حادثات نے اندرونی انتظام میں افراتفری کو بے نقاب کیا ہے اور ایک بار پھر بین الاقوامی برادری کی نگرانی کی اہمیت کو اجاگر کیا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ چین جاپان پر زور دیتا ہے کہ وہ اپنے ہمسایوں اور بین الاقوامی برادری کے خدشات کا سامنا کرے اور جوہری آلودہ پانی سے ذمہ داری کے ساتھ نمٹنے کے عمل میں اسٹیک ہولڈرز کی مکمل شرکت کے ساتھ طویل مدتی اور موثر بین الاقوامی نگرانی کو قبول کرے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں