ہومانٹرنیشنلبرازیل منشیات کے خلاف ویکسین بنانے کے آخری مراحل میں داخل

برازیل منشیات کے خلاف ویکسین بنانے کے آخری مراحل میں داخل

ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک)
کوکین استعمال کرنے کے حوالے سے دنیا کے دوسرے سب سے بڑے ملک برازیل میں سائنسدانوں نے منشیات کی لت اور اس کے طاقتور اثرات کے خلاف ایک ویکسین تیار کر لی ہے۔

کوکین استعمال کرنے کے حوالے سے دنیا کے دوسرے سب سے بڑے ملک برازیل میں سائنسدانوں نے منشیات کی لت اور اس کے طاقتور اثرات کے خلاف ایک ویکسین تیار کر لی ہے۔

“Calixcoca” کے نام سے موسوم ٹیسٹ ویکسین جس نے جانوروں پر آزمائشوں میں امید افزا نتائج ظاہر کیے ہیں، ان مدافعتی ردعمل کو متحرک کرتا ہے، جو کوکین کے اثرات کو دماغ تک پہنچنے سے روکتا ہے۔ اس سے محققین کو امید ہے کہ صارفین کو نشے کی عادت ختم کرنے اور اس لت کو توڑنے میں مدد ملے گی۔ سادہ الفاظ میں نشے کے عادی افراد کو اب زیادہمنشیات کی رغبت نہیں رہے گی۔

برازیل کے سائنسدانوں کی طرف سے تیار کردہ یہ ویکسین یا طریقہ علاج اگر باقاعدہ منظوری حاصل کر لیتا ہے تو یہ پہلی بار ہو گا کہ کوکین کی لت کا علاج ویکسین کے ذریعے ممکن ہو گا۔ فیڈرل یونیورسٹی آف میناس گیریس میں علاج تیار کرنے والی ٹیم کے کوآرڈینیٹر ماہر نفسیات فریڈریکو گارسیا نے کہا، ”اس پراجیکٹ نے پچھلے ہفتے سب سے بڑا انعام جیتا، 500,000 یورو۔ یہ ایوارڈ جس کی سرپرستی فارماسیوٹیکل فرم Eurofarma کرتی ہے۔ لاطینی امریکی ادویات کے لیے یورو ہیلتھ انوویشن ایوارڈز میں شامل ہے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں