ہومانٹرنیشنلحماس نے یرغمال بنائے گئے آٹھ روسی شہریوں کو رہا کرنے کا...

حماس نے یرغمال بنائے گئے آٹھ روسی شہریوں کو رہا کرنے کا وعدہ کرلیا

ماسکو (صداۓ روس )
روسی نائب وزیر خارجہ میخائل بوگدانوف نے میڈیا کو بتایا کہ حماس کے بنیاد پرست گروپ کے نمائندوں نے یرغمال بنائے گئے آٹھ روسیوں کو رہا کرنے کے لیے ماسکو کی درخواست قبول کرنے کا وعدہ کیا۔

اس ضمن میں انہوں نے کہا کہ ہم نے ماسکو میں ایک میٹنگ میں حماس کے نمائندوں کو ایک فہرست سونپی جس میں وہ آٹھ افراد شامل ہیں جن کا تعلق روس سے ہے اور وہ روسی شہری ہیں جنہیں یرغمال بنایا گیا ہے۔

روسی عہدیدار نے کہا کہ حماس کے نمائندوں نے ہم سے وعدہ کیا ہے کہ وہ اس حوالے سے مدد کریں گے، ان کی تلاش کریں گے اور تمام اقدامات کریں گے جس سے روسی شہریوں کی رہائی ممکن ہو سکے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں