ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک)
بیجنگ کے وقت کے مطابق 31 اکتوبر کو 8 بج کر 11 منٹ پر شینژو-16 خلائی جہاز کا ریٹرن کیپسول کامیابی کے ساتھ زمین پر اترا جس کے ساتھ ہی شینزو-16 مشن کی کامیاب تکمیل ہوئی ۔خلائی جہاز میں موجود تین چینی خلاباز بھی صحت مند اور محفوظ رہے ۔
شینزو-16 خلائی جہاز 30 مئی 2023 کو لانچ کیا گیا تھا اور پھر اس کی ڈاکنگ تھیان حہ نامی کور ماڈیول کے ساتھ کی گئی تھی ۔ چینی خلائی اسٹیشن کے استعمال کے مرحلے میں یہ چین کا پہلا انسان بردار مشن تھا۔ تینوں چینی خلاباز 154 دن تک مدار میں رہے ، جس دوران انہوں نے کیبن سے باہر آپریشنل امور انجام دیے اور چینی خلائی اسٹیشن کی چوتھی خلائی تدریسی سرگرمی بھی انجام دی ۔اس کے علاوہ خلاباز وں کے عملے اور زمینی سائنسی محققین کے قریبی تعاون سے ایرو اسپیس میڈیسن، بائیو ٹیکنالوجی اور خلائی ٹیکنالوجی جیسے خلائی سائنس کے متعدد تجربات کیے گئے اور خلائی حیات سائنس اور انسانی جسم کی تحقیق، مائیکرو گریویٹی فزکس اور نئی خلائی ٹیکنالوجی کے شعبوں میں اہم پیش رفت حاصل کی گئی ۔