اسلام آباد (صداۓ روس)
گھومنے پھرنے کا شوق کس کو نہیں ہوتا اور مختلف ممالک کی سیاحت کا خواب ہر فرد ہی دیکھتا ہے۔
دنیا کی سب سے بڑی ٹریول گائیڈ بک پبلشر کمپنی لونلی پلانیٹ نے دنیا کے 10 ممالک کو 2024 میں سیاحت کے لیے بہترین قرار دیا گیا ہے۔
اچھی خبر یہ ہے کہ ان ممالک میں پاکستان کا نام بھی شامل ہے۔
بنیادی طور پر لونلی پلانیٹ نے ممالک، خطوں، شہروں، بہترین ویلیو اور sustainable ٹریول کی کیٹیگریز میں 50 مقامات کے ناموں کا اعلان کیا ہے۔
پاکستان ممالک کی فہرست میں شامل ہے۔
2024 میں سیاحت کے لیے بہترین ممالک میں منگولیا کا نام سرفہرست ہے جس کے بعد بھارت، مراکش، چلی، بینن، میکسیکو، ازبکستان، پاکستان، کروشیا اور سینٹ لوشیا بالترتیب 2 سے 10 نمبروں پر موجود ہیں۔
کمپنی کے مطابق 2024 کے لیے ہمارے انتخاب کیے گئے مقامات کی سیاحت لوگوں کے لیے زبردست ایڈونچر ثابت ہوگی۔
لونلی پلانیٹ کی جانب سے کہا گیا کہ اکتوبر کا مہینہ پاکستان میں سیاحت کے لیے بہترین ہوتا ہے جب مون سون کا سیزن ختم ہو جاتا ہے جبکہ خزاں کے رنگ وادی ہنزہ میں نمایاں ہوتے ہیں۔
اسی طرح پاکستان کی وادیاں اور برف سے ڈھکی کوہ ہمالیہ کی چوٹیاں دیکھنے والوں کو دنگ کر دیتی ہیں۔
کمپنی کے مطابق قراقرم ہائی وے کا سفر بھی ناقابل فراموش ہوتا ہے۔