ماسکو (صداۓ روس)
اقوام متحدہ میں روس کے ایلچی واسیلی نیبنزیا نے کہا کہ روس یوکرین کی انسانی صورتحال کے بارے میں مغربی “مگرمچھ کے آنسو” کے دیکھ سکتا ہے۔
روسی مندوب نے سخت الفاظ کا استعمال کرتے ہوئے کہا کہ ہم آپ کی کوششوں اور مگرمچھ کے آنسوؤں کی اصل قدر کو بخوبی سمجھتے ہیں جو آپ آج بہانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ آپ کو اندازہ نہیں ہے کہ آپ کی کوششیں کتنی گھٹیا اور دوغلی نظر آتی ہیں۔ لیکن اب یہ مشرق وسطیٰ، افریقہ، ایشیا اور لاطینی امریکہ میں بخوبی سمجھ میں آ گیا ہے۔
انہوں نے یوکرین میں انسانی صورتحال پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں مغربی ممالک کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ دوغلے میعار یوکرینی عوام کو دھوکہ دینے کے علاوہ یوکرین نازی حکومت کی امداد کے پیچھے چھپے عزائم اب دنیا کے سامنے عیاں ہو چکے ہیں۔