ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک)
امریکی حکام نے کہا ہے کہ امریکہ کے پاس انٹیلی جنس ہے کہ روسی نیم فوجی واگنر گروپ لبنانی حزب اللہ کو فضائی دفاعی نظام فراہم کر سکتا ہے۔امریکی وال سٹریٹ جرنل کے مطابق زیر بحث نظام ’’ ایس اے 22‘‘ ہے جو طیاروں کو روکنے کے لیے طیارہ شکن میزائل اور فضائی دفاعی میزائلوں کا استعمال کرتا ہے۔
ایک امریکی عہدیدار نے بتایا کہ واشنگٹن نے ابھی تک دفاعی نظام بھیجنے کی تصدیق نہیں کی ہے لیکن وہ واگنر اور حزب اللہ سے متعلق بات چیت کی نگرانی کر رہا ہے۔ فضائی دفاعی نظام کی ممکنہ ترسیل ایک بڑی تشویش ہے۔ یاد رہے امریکہ نے مشرقی بحیرہ روم میں ایک طیارہ بردار بحری جہاز کھڑا کردیا ہے تاکہ حزب اللہ کو اسرائیل کے خلاف شمالی محاذ کھولنے سے روکنے کی کوشش کی جا سکے۔ واگنر گروپ کے کارکن شام میں موجود ہیں جہاں حزب اللہ کے جنگجو بھی موجود ہیں۔