ماسکو (صداۓ روس)
صداۓ روس کے نمائندے نے اطلاع دی ہے کہ روس نے غزہ کی پٹی کی آبادی کے لیے انسانی امداد کی ایک اور کھیپ مصر پہنچائی ہے۔
اطلاعات کے مطابق روس کی ہنگامی وزارت کے دو خصوصی طیارے قاہرہ پہنچ گئے۔ ان طیاروں نے 28 ٹن کارگو پہنچایا، جس میں ادویات، ہیموسٹیٹک ایجنٹس اور پٹیاں شامل ہیں۔ سامان اتارنے کے بعد اسے مصری ہلال احمر کے نمائندوں کے حوالے کر دیا جائے گا اور اسے غزہ کی پٹی پہنچا دیا جائے گا۔
اس سے قبل روس کی ہنگامی صورتحال کی وزارت نے غزہ کی پٹی میں 27 ٹن خوراک کی امداد پہنچائی تھی۔