ماسکو (صداۓ روس)
روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے سولوویف لائیو ٹی وی شو کو بتایا کہ ماسکو میں اسرائیلی سفیر الیگزینڈر بین زوی کو مطلع کیا گیا کہ روس کے بارے میں اسرائیل کے حالیہ بیانات ناقابل قبول ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اسرائیلی حکام کی جانب سے روس کے بارے میں بیانات ناقابل قبول ہیں اور ماسکو میں اسرائیلی سفیر کو اس بارے میں مطلع کر دیا گیا ہے۔
یاد رہے اسرائیل کے اقوام متحدہ میں سفیر گیلاد ایرڈان نے پہلے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ اقوام متحدہ میں روس کے سفیر واسیلی نیبنزیا کی طرف سے انسانی حقوق اور بین الاقوامی قانون کے بارے میں اسرائیل کے خلاف جو بیانات ہیں وہ مضحکہ خیز ہیں، کیونکہ انہوں نے اسرائیل کے خلاف مزید سخت بیانات دیے تھے۔