ہومتازہ تریناسرائیل کی جانب سے غزہ پر جوہری حملے کی بات پر خاموش...

اسرائیل کی جانب سے غزہ پر جوہری حملے کی بات پر خاموش نہیں رہا جا سکتا، روس

ماسکو (صداۓ روس)
روس کی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے سولوویو لائیو ٹیلی ویژن پر کہا ہے کہ اسرائیل کے وزیرِ ثقافت کی جانب سے غزہ کی پٹی پر جوہری حملے کی تجویز نے متعدد سوالات کو جنم دیا ہے، بشمول اسرائیل کے پاس جوہری ہتھیار ہیں یا نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ان کے اس بیان نے بہت سارے سوالات کو جنم دیا ہے۔ نمبر ایک سوال یہ ہے کہ کیا ہم نے کوئی سرکاری اعلان سنا ہے کہ اسرائیل کے پاس جوہری ہتھیار ہیں؟ اس کے نتیجے میں، اگلے سوالات جو ہر کسی کے ذہن میں ہیں گے کہ اگر ہاں تو پھر کہاں ہیں؟ بین الاقوامی تنظیمیں کہاں ہیں؟ اس کے علاوہ IAEA کہاں ہیں، انسپکٹر کہاں ہیں؟

زاخارووا نے یہ بھی کہا کہ اسرائیلی حکام کے اس طرح کے بیانات ان حقیقی وجوہات پر روشنی ڈالتے ہیں جن کی وجہ سے تل ابیب مشرق وسطیٰ میں جوہری ہتھیاروں سے پاک زون کے قیام کی مخالفت کر رہا ہے۔ روسی سفارت کار کے مطابق امریکا نے اس معاملے میں اسرائیل کی مکمل حمایت کرتے ہوئے ایٹمی ہتھیاروں کے حصول میں مدد کی ہر ممکن کوشش کی۔

روسی سفارت کار نے مزید کہا کہ اگر اسرائیل کا جوہری پروگرام موجود ہے اور اس کے پاس جوہری ہتھیار بھی موجود ہے، تو سوال اٹھے گا کہ اس ٹیسٹ کہاں کیے گئے؟ کن ٹیسٹنگ بنیادوں پر یہ ہتھیار ٹیسٹ کئے گئے؟ ان کا کہنا تھا کہ ظاہر ہے یہ جوہری تجربے اس خطے میں نہیں کئے گئے تو پھر کہاں ان کو انجام دیا گیا؟ اور کیا اس سب کے پیچھے امریکہ نہیں؟

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل

181 تبصرے

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں